فلیگ پوسٹ پر افغان پرچم اتار کر پاکستان کا جھنڈا لہرانے کی ویڈیو وائرل
فلیگ پوسٹ پر افغان پرچم اتار کر پاکستان کا جھنڈا لہرانے کی ویڈیو وائرل

فلیگ پوسٹ پر افغان پرچم اتار کر پاکستان کا جھنڈا لہرانے کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد(اُمت نیوز) پاکستان کے ایف سی 245 ونگ نے کمانڈر ساجد رؤف خٹک کی قیادت میں ایک کامیاب کارروائی کے دوران انگور اڈہ کے قریب چار افغان سرحدی چوکیوں کو مکمل طور پر ناکارہ بنا دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران افغان فورسز کی جانب سے کی گئی اشتعال انگیزی کے جواب میں ایف سی جوانوں نے مؤثر حکمت عملی اپناتے ہوئے نہ صرف افغان چوکیوں کو خاکستر کر دیا بلکہ ایک اہم افغان "فلیگ پوسٹ” کا کنٹرول بھی حاصل کر لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اس فلیگ پوسٹ پر افغان پرچم کی جگہ پاکستان کا قومی پرچم لہرا دیا گیا، جو سرحدی دفاع میں ایک بڑی حکمت عملی کی کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران کسی پاکستانی جوان کو نقصان نہیں پہنچا، جبکہ افغان چوکیوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق یہ کارروائی افغان جانب سے بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں کی گئی، اور علاقے میں اب مکمل طور پر پاک فورسز کا کنٹرول قائم ہے۔