پشاور: افغان طالبان کی جانب سے جارحیت پر پاکستانی افواج نے بھاری ہتھیاروں سے موثر اور منہ توڑ جواب دیا،
پاک فوج کی جانب سے افغان اشرف سر پوسٹ پر بھاری توپ خانے کی مدد سے گولہ باری کی گئی،گولہ باری سے افغان طالبان کی اشرف سر پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کو شدید جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا،پاک فوج کے جوان ملکی سرحدوں کی حفاظت کیلئے مکمل چوکس اور مستعد ہیں،پاکستان کے غیور عوام اپنے فوجی جوانوں کو وطن کی حفاظت پر سلام پیش کرتے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos