ناروے نے اسرائیل کو 5-0 سے شکست دی، اسٹیڈیم فلسطین کے حق میں گونج اٹھا

اوسلو: فٹبال ورلڈکپ کے کوالیفائر میچ میں ناروے کی ٹیم نے اسرائیل کو 5-0 سے شکست دے دی۔

میچ کے دوران اسٹیڈیم ’فلسطین کو آزاد کرو‘ کے نعروں سے گونج اٹھا۔ شائقین نے فلسطین کے جھنڈے اٹھائے اور سرخ رنگ کے علامتی کارڈز تھامے، جبکہ اسٹیڈیم کے باہر بھی غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

مظاہرین نے فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف اسرائیل کی جواب دہی کا مطالبہ کیا۔