خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں واقعہ پیش آیا جب کوئلے کی کان بیٹھ گئی، جس کے نتیجے میں پانچ کان کن جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ یاستہ طورہ واڑی میں پیش آیا، جہاں مزدور کام میں مصروف تھے۔
حادثے کے وقت چھ کان کن ملبے تلے پھنس گئے، جن میں سے ایک کو نکال لیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں تاج اللہ، زیور الرحمن، شوکت، ناز اللہ اور جان محمد شامل ہیں۔ ملبے سے دو مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ تین کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق کان کے ایک حصے میں زمین کھسکنے سے مزدور اندر پھنس گئے، جنہیں نکالنے کے لیے بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos