علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ اعتراض لگا کر واپس

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ منظور نہ ہوسکا۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے دستخطوں پر اعتراض لگا کر استعفیٰ واپس کردیا۔

گورنر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کے نام سے دو مختلف استعفے موصول ہوئے ہیں جن کے دستخط آپس میں مشابہ نہیں۔
گورنر نے استعفوں کی تصدیق کے لیے علی امین گنڈا پور کو 15 اکتوبر کو دوپہر 3 بجے گورنر ہاؤس طلب کرلیا ہے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا اسمبلی میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کی تیاری جاری ہے۔
انتخاب کے لیے چار امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوچکے ہیں:

  • سہیل آفریدی (تحریک انصاف)
  • مولانا لطف الرحمان (جے یو آئی ف)
  • سردار شاہ جہان یوسف (مسلم لیگ ن)
  • ارباب زرک خان (پیپلز پارٹی)

اپوزیشن جماعتیں متفقہ امیدوار لانے کے لیے مشاورت کر رہی ہیں۔
ایوان میں کل 145 ارکان ہیں، جن میں سے 93 حکومتی اور 52 اپوزیشن کے ہیں۔ وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے لیے 73 ووٹ درکار ہوں گے۔