پشاور: سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے، کیونکہ عمران خان ہمارے بچوں کے مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
پشاور اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے ساتھ مذاق کیا جا رہا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ قانون کی بالادستی ہو۔ انہوں نے کہا کہ اپنی مدت کے دوران تنخواہیں دینے کے بعد بھی صوبائی خزانے میں اربوں روپے باقی تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ گورنر فیصل کریم کنڈی کے حلقے کے لیے بھی ترقیاتی فنڈز فراہم کیے گئے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہماری جدوجہد پاکستان اور عوام کے لیے ہے، اور یہ جدوجہد جاری رہے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ان کی حمایت کرتے رہیں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos