تحریک لبیک کا احتجاج:اسلام آباد-لاہور موٹر وے کے اہم انٹرچینجز بند

اسلام آباد: تحریک لبیک کے احتجاج کے باعث اسلام آباد سے لاہور تک ایم ٹو موٹر وے کے فیض پور، کالا شاہ کاکو اور بابو صابو انٹرچینجز سکیورٹی وجوہات کے تحت بند کر دیے گئے ہیں۔

موٹر وے پولیس کے ترجمان یاسر محمود نے بتایا کہ مظاہرین کی جانب سے ان مقامات پر پتھراؤ کی اطلاعات موصول ہونے کے بعد حفاظتی اقدامات کے طور پر یہ انٹرچینجز بند کیے گئے۔ اس دوران اسلام آباد سے لاہور جانے والی موٹر وے کوٹ مومن انٹرچینج تک کھلی رکھی گئی ہے۔

ان کے مطابق ایم ون موٹر وے، جو پشاور سے اسلام آباد تک جاتی ہے، کھلی ہے تاہم اس پر فی الوقت ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہے۔