لاہورکے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی مذہبی جماعت کی جانب احتجاج کی کال دی گئی ہے، جس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں جلاؤ گھیراؤ کے واقعات پیش آئے۔ احتجاج کے باعث متعدد شاہراہیں بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
نیو کراچی کے نالہ اسٹاپ پر مذۃبی جماعت کے کارکنان نے احتجاج کیا، جہاں مشتعل مظاہرین نے گاڑیوں پر پتھراؤ کیا اور شیشے توڑ دیے۔ اسی طرح نارتھ کراچی فور کے چورنگی پر بھی مظاہرین نے سڑک بلاک کردی، جس سے ٹریفک جام اور عوامی پریشانی میں اضافہ ہوگیا۔
ڈی آئی جی ویسٹ عرفان علی بلوچ کے مطابق پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مظاہرین کو شیلنگ کے ذریعے منتشر کر دیا۔
عرفان علی بلوچ کے مطابق ’نیو کراچی، سندھی ہوٹل اور فور کے چورنگی کے اطراف صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے اور ٹریفک بحال کروا دی گئی ہے۔‘
ڈی آئی جی نے مزید بتایا کہ پتھراؤ اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والے 5 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری علاقے میں تعینات ہے۔‘
دوسری جانب پنجاب کے مختلف شہروں خصوصاً مریدکے میں بھی صورتحال کشیدہ رہی، جہاں پولیس اور رینجرز نے آپریشن کرکے جی ٹی روڈ خالی کروالی۔
لاہور میں بھی امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر متعدد راستے بند کر دیے گئے، جبکہ اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس سروس معطل کر دی گئی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق داروغہ والا سے سلامت پورہ، ایوانِ عدل سے پی ایم جی تک، کرول گھاٹی رنگ روڈ، شنگھائی پل اور چونگی امر سدھو کے دونوں اطراف سڑکیں بند ہیں۔ اسی طرح ٹھوکر نیاز بیگ سے بابو صابو، اسکیم موڑ سے یتیم خانہ چوک، سمن آباد سے اسکیم موڑ اور لِلیانی کی سڑکیں بھی بند کی گئی ہیں۔
لاہور کی ضلعی عدالتوں میں وکلا کا احتجاج
لاہور میں تحریکِ لبیک کی ریلی کے شرکا پر شیلنگ کے خلاف لاہور کی ضلعی عدالتوں میں احتجاج کیا گیا۔
وکلا کے ایک دھڑے نے نہ صرف حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف نعرے بازی کی بلکہ ضلعی عدالتوں میں ملزمان کو پیشی کے لیے لانے والے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔وکلا کی جانب سے تشدد کے بعد ضلع کچہری میں موجود پولیس اہلکار وہاں سے نکل گئے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی مذہبی جماعت کے احتجاج پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’وطن عزیز میں مذہب کے نام پر مسلح جتھے بنانا، سڑکیں بند کرکے عوام کو یرغمال بنانا توہین مذہب ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos