لاہور: گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کابینہ میں نئے شامل ہونے والے وزرا رانا محمد اقبال اور منشا اللہ بٹ سے ان کے عہدے کا حلف لے لیا۔
حلف برادری تقریب میں اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد، ظہیر اقبال چنڑ ، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،چیف سیکریٹری پنجاب اور پوری صوبائی کابینہ نے شرکت کی۔
نئی تعینات ہونےوالی وزیر اعلیٰ کی ایڈوائزر انوشہ رحمان نے بھی تقریب میں شرکت کی جبکہ چیف سیکریٹری پنجاب نے حلف کا تقرر نامہ پڑھ کر سنایا۔گورنر ہاؤس میں ہونے والی حلف برادری تقریب میں سیاسی اور سماجی لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos