شرم الشیخ: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور ترک وزیر خارجہ حکان فیدان سے ملاقاتیں کیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ ملاقاتیں شرم الشیخ میں غزہ امن سمٹ کے موقع پر ہوئیں، جن میں خطے کی موجودہ صورتحال اور غزہ میں جنگ بندی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسحاق ڈار نے جنگ بندی کے لیے امریکا اور ترکیہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں دیرپا امن و استحکام کے لیے جاری تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ عالمی برادری کو غزہ اور فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos