یروشلم: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ان سے ایسے ہتھیاروں کی درخواست کرتے تھے جن کے بارے میں خود انہیں بھی معلومات نہیں تھیں۔
اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) سے خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ نیتن یاہو کے خلاف مقدمات سیاسی نوعیت کے ہیں اور ان کے لیے عام معافی دی جانی چاہیے۔
ٹرمپ نے اپنے تحریری خطاب سے ہٹ کر یہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے امریکا کے جدید ترین ہتھیار اسرائیل کو فراہم کیے، جنہیں اسرائیل نے مؤثر انداز میں استعمال بھی کیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ نیتن یاہو اکثر انہیں فون کرکے مخصوص ہتھیاروں کی فرمائش کرتے تھے۔ “وہ بعض ایسے ہتھیار مانگتے تھے جن کے بارے میں میں نے خود کبھی نہیں سنا تھا۔”
ٹرمپ کے اس غیر متوقع بیان نے اسرائیلی سیاسی حلقوں میں نئی بحث کو جنم دیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos