تہران: ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی گئی مذاکرات کی پیشکش کو متضاد اور غیر سنجیدہ قرار دے دیا۔
گزشتہ روز اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب میں امریکی صدر نے ایران کے لیے دوستی اور تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ "ایران کے لیے ہمیشہ مذاکرات کا دروازہ کھلا ہے۔”
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے صدر ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کا رویہ متضاد اور مجرمانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی بات کرنے والے وہی ہیں جنہوں نے حالیہ مہینوں میں ایران کے خلاف جارحانہ کارروائیاں کیں۔
واضح رہے کہ جون میں اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی کے دوران امریکا نے ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔ اس موقع پر صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکا نے ایران کے ایٹمی پروگرام کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔
امریکا اور دیگر مغربی ممالک ایران پر جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا الزام عائد کرتے رہے ہیں، تاہم تہران مسلسل ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتا آیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos