سلطان آف جوہر ہاکی کپ: پاکستان اور بھارت کے درمیان آج بڑا ٹاکرا

 ملائیشیا میں جاری سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
اہم میچ شام 5 بج کر 35 منٹ پر شروع ہوگا۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں ملائیشیا کو 2-7 سے شکست دی تھی، تاہم دوسرے میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں 1-5 سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب بھارت نے اپنے دونوں ابتدائی میچز میں کامیابی حاصل کی — پہلے میچ میں انگلینڈ کو 2-3 سے ہرایا، جبکہ دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو 2-4 سے شکست دی۔

گروپ مرحلے کے تیسرے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان آج کا مقابلہ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
پاکستان کے لیے یہ میچ سیمی فائنل میں رسائی برقرار رکھنے کے لیے فیصلہ کن قرار دیا جا رہا ہے۔