فائل فوٹو
فائل فوٹو

سعد رضوی سمیت تحریک لبیک سے کروڑوں کی نقدی، سونا برآمد ہونے کا دعوی

لاہور: پنجاب پولیس نے تحریک لبیک پاکستان کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے متعدد کارکنان کے دفاتر اور سٹورز پر چھاپے مارے جبکہ جماعت کے سربراہ سعد رضوی کے گھر سے برآمد سامان کی تفصیل جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ 11 کروڑ روپے نقدی اور 6 کروڑ کا سونا برآمد ہوا۔ 

پولیس نے کارروائی کے دوران اسلحہ، ڈیجیٹل ڈیوائسز اور دستاویزات قبضے میں لیں، کارروائی انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت حساس انٹیلی جنس رپورٹ پر کی گئی جب کہ سامان کی ضبطی پولیس ایکٹ اور انسداد دہشت گردی قوانین کے تحت ہوئی۔

کارروائی میں سی ٹی ڈی، ایس پی آپریشنز اور مقامی تھانے کی ٹیمیں شامل تھیں جب کہ موقع پر موجود مجسٹریٹ نے ضبطی کارروائی کی نگرانی کی،ضبط شدہ ریکارڈ کو فرانزک ٹیم کے حوالے کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ ضبط سامان میں لیپ ٹاپس، ہارڈ ڈرائیوز، موبائل فونز، سوشل میڈیا ڈیٹا، پارٹی لٹریچر، چندہ رجسٹر، تنظیمی مواد ،حساس نوعیت کی ویڈیوز اور رابطے شامل ہیں۔

علاوہ ازیں ضبط ہونے والی اشیا میں طلائی چوڑیاں اور کڑے 445 گرام، بریسلٹ کانٹے ہار چین اور لاکٹ 490 گرام،انگوٹھیاں بریسلٹ اور دیگر اشیا 355 گرام شامل ہے ، یعنی کل سونا 1922 اعشاریہ 5گرام جب کہ چاندی 898 گرام بھی برآمد ہوئی۔

ضبط ہونے والے سامان میں مختلف برانڈز کی 69 گھڑیاں ، متفرق چیزیں 72 عدد برآمد ہوئیں جن کا کل وزن 355 گرام ہے ، اس کے علاوہ برآمد ہونے والی غیر ملکی کرنسی میں 5000 انڈین روپے ،2885 یوروز ،8592 ریال ،4250پاونڈز ، 2500ہانک کانگ ڈالر بھی شامل ہیں۔

اسی طرح کنیڈین 200ڈالر، یو اے ای درہم 1440، ملیشن کرنسی 84،1یوایس ڈالر،عراقی دینار 250 جوکہ پاکستانی 7کروڑ 17لاکھ65ہزار بنتے ہیں اںہیں ضبط کر لیا گیا۔

دوسری جانب لاہور میں پولیس نے ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری کر دی۔

پنجاب پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران کروڑوں روپے نقد اور زیورات برآمد ہوئے ہیں، سعد رضوی کے گھر سے 11 کروڑ 44 لاکھ کی پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ٹی ایل پی سربراہ کے گھر سے غیر ملکی کرنسی میں 50 ہزار کی بھارتی کرنسی جبکہ برطانیہ، کینیڈا، سعودی عرب، یو اے ای کی کرنسی بھی برآمد ہوئی ہے۔

پنجاب پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ سعد رضوی کے گھر سے برآمد غیر ملکی کرنسی کی مالیت 25 لاکھ روپے سے زیادہ ہے، جبکہ 6 کروڑ 34 لاکھ سے زائد مالیت کا سونا بھی برآمد ہوا ہے۔