خیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے بعد وزیراعلیٰ ہاؤس کے کئی اہم افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔
سی ایم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری محمد عابد مجید سے اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے، جبکہ گریڈ 18 کے افسر احسن حیدر گوندل کو پی ایس او ون کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دو روز قبل چیف سکیورٹی آفیسر نجم الحسین کو بھی عہدے سے ہٹایا جا چکا تھا۔ فی الحال ان عہدوں پر نئی تقرریاں عمل میں نہیں لائی گئی ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos