اسلام آباد: وزیرِ مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے واضح کیا ہے کہ ریاست کسی جتھے یا گروہ کی بلیک میلنگ قبول نہیں کرے گی اور جرم میں ملوث افراد کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا۔
ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ جو لوگ جرائم میں ملوث ہیں یا جنہوں نے ایسے اقدامات کی سرپرستی کی، دونوں کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔
انہوں نے بتایا کہ چھاپے کے دوران کروڑوں روپے نقدی، سونا اور 70 قیمتی گھڑیاں برآمد کی گئیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ معاملہ ذاتی مفادات سے جڑا تھا۔
وزیر مملکت نے کہا کہ بعض گروہوں کے مطالبات میں قتل اور سنگین مقدمات میں گرفتار افراد کی رہائی شامل تھی، تاہم ایسی غیرقانونی شرائط کسی صورت قبول نہیں کی جائیں گی۔
طلال چوہدری نے مزید وضاحت کی کہ ان جتھوں کے مطالبات میں غزہ امداد سے متعلق کوئی نکتہ شامل نہیں تھا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos