لاہور بورڈکے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کااعلان

لاہور: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) لاہور نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا۔

نتائج کا اعلان کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان اور سیکرٹری بورڈ رضوان نذیر نے بورڈ آفس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ رواں سال لاہور بورڈ کے تحت ہزاروں طلبہ و طالبات نے امتحانات میں حصہ لیا۔ کامیابی کا مجموعی تناسب گزشتہ سال کی نسبت بہتر رہا، جب کہ نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو تعریفی اسناد اور انعامات دینے کا اعلان بھی کیا گیا۔

بورڈ حکام کے مطابق نتائج بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ اور موبائل ایپ پر بھی دستیاب ہیں، جبکہ طلبہ ایس ایم ایس کے ذریعے بھی اپنے نتائج معلوم کرسکتے ہیں۔