26 نومبر احتجاج کیس، علیمہ خان کے خلاف فردِ جرم کی کارروائی مؤخر

پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خان نے 26 نومبر احتجاج کیس میں فردِ جرم کی کارروائی اور مقدمہ چیلنج کر دیا، جس پر عدالت نے کارروائی مؤخر کر دی۔

علیمہ خان نے عدالت کے دائرہ اختیار کو بھی چیلنج کیا۔ عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے ان کے جاری ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ علیمہ خان پر احتجاج میں شرکت کا نہیں بلکہ عمران خان تک پیغام پہنچانے کا الزام ہے۔ مؤقف کے مطابق آئین ہر شہری کو اظہارِ رائے کا حق دیتا ہے، اور محض پیغام پہنچانے پر دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے کا اطلاق نہیں ہوتا۔

درخواست میں کہا گیا کہ اگر پیغام پہنچانا دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے تو پھر میڈیا کو بھی اسی زمرے میں شامل کرنا پڑے گا۔