پشاور ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-1 چترال میں ہونے والا ضمنی انتخاب روکنے کا حکم جاری کر دیا۔
جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل بینچ نے رکن قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
سماعت کے دوران ایڈیشنل ڈی جی لاء الیکشن کمیشن خرم شہزاد نے مؤقف اختیار کیا کہ کیس کو اگلے ہفتے تک مؤخر کر دیا جائے تاکہ کمیشن کو دلائل دینے کا موقع مل سکے۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ حکم تک حلقہ این اے-1 چترال میں ضمنی الیکشن روکنے کا حکم دے دیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos