گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے غزہ امن معاہدے پر جمعہ کو اظہارِ تشکر منانے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کے لیے دعائیں اور شکرانے کے نوافل ادا کیے جائیں گے۔ گورنر کے مطابق غزہ میں امن معاہدے سے فلسطینی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کے عوام کے حق میں بھرپور آواز بلند کی ہے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ امن معاہدے کی تقریب میں شرکت کر کے پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر اجاگر کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کردار کو سراہا، پاکستان نے ثالثی کے عمل میں کلیدی کردار ادا کیا، جس کے باعث عالمی قیادت پاکستان کی کاوشوں کو تسلیم کر رہی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos