لاہور ٹیسٹ، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دیدی

پاکستان نے لاہور ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کو 93 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے شاندار بیٹنگ اور باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقا کو 93 رنز سے شکست دی۔

جنوبی افریقا کی دوسری اننگز میں نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی نے 4، 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ساجد خان کے حصے میں دو وکٹیں آئیں۔ نعمان علی نے میچ میں مجموعی طور پر 10 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 378 رنز بنائے جبکہ جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں 269 رنز اسکور کیے۔ دوسری اننگز میں پاکستان نے 167 رنز بنائے اور جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 277 رنز کا ہدف دیا، جو حاصل نہ کر سکی۔

اس فتح کے ساتھ پاکستان نے دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔