فائل فوٹو
فائل فوٹو

شمالی وزیرستان: پاک فوج کی کامیاب کارروائی، 7 خوارج جہنم واصل

راولپنڈی : شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی کامیاب کارروائی، 7 خوارج ہلاک کردیے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق  پاک فوج نے 14 اکتوبر کو شمالی وزیرستان کے علاقے ابا خیل میں اطلاع پر دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کی، کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد گروہ کو نشانہ بناتے ہوئے 7 خوارج جہنم واصل کئے۔

ذرائع نے  بتایا کہ پاک فوج کے ہاتھوں ہلاک کئے گئے خوارج کا ہدف علاقے میں دہشت گردی کے منصوبہ کو عملی جامعہ پہنانا تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کلین اپ آپریشن جاری رہے گا۔