واشنگٹن: سینئر امریکی مشیر نے کہا ہے کہ یرغمالیوں کی لاشوں کی بازیابی کے لیے تمام فریق سرگرم ہیں اور زیادہ سے زیادہ لاشیں نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ باقیات تلاش کرنے میں مدد دینے والے افراد کے لیے انعام کا اعلان کیا جائے گا اور تعمیر نو کے لیے کوئی فنڈز ایسے علاقوں میں نہیں جائیں گے جو حماس کے کنٹرول میں ہیں۔
مشیر نے بتایا کہ کسی کو غزہ چھوڑنے پر مجبور نہیں کیا جائے گا اور بین الاقوامی فورس کے تعینات کرنے کی منصوبہ بندی جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انڈونیشیا سمیت کئی ممالک نے غزہ میں فوج بھیجنے کی پیشکش کی ہے اور مصر و قطر کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos