لاہور: پنجاب حکومت نے افغان شہریوں کو صوبائی ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں مقیم افغان شہریوں کو باضابطہ طور پر ٹیکس نظام کا حصہ بنایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کا رئیل ٹائم ڈیٹا تیار کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔
پنجاب حکومت کے اعلامیے کے مطابق غیر قانونی تارکینِ وطن کی نشاندہی کے لیے وسل بلوئر سسٹم متعارف کرایا جائے گا، جس میں اطلاع دینے والے افراد کی شناخت مکمل طور پر رازداری میں رکھی جائے گی۔
اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں اور ان کے کاروباروں کے خلاف کومبنگ آپریشن کیا جائے گا، جب کہ غیر قانونی باشندوں کو وفاقی حکومت کی پالیسی کے تحت فوری طور پر ڈی پورٹ کیا جائے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos