اعلان کے مطابق آرٹس پرائیویٹ، خصوصی امیدواروں (آرٹس ریگولر) اور ہوم اکنامکس گروپس کے نتائج جاری کیے گئے ہیں۔
آرٹس پرائیویٹ گروپ میں 1955 امیدواروں کی رجسٹریشن ہوئی جن میں سے 1795 نے امتحان میں شرکت کی۔ 776 امیدوار تمام پرچوں میں کامیاب قرار پائے، جبکہ 122 نے پانچ پرچے پاس کیے۔
خصوصی امیدواروں کے گروپ میں 115 طلبہ نے امتحان دیا، جن میں سے 101 نے تمام پرچے کلیئر کیے۔
ہوم اکنامکس گروپ میں 278 امیدواروں کی رجسٹریشن ہوئی جبکہ 264 نے امتحان میں حصہ لیا۔ ان میں سے 136 امیدوار تمام سات پرچوں میں کامیاب ہوئے، 38 نے چھ پرچے، 22 نے پانچ پرچے، 17 نے چار پرچے، 18 نے تین پرچے، 18 نے دو پرچے اور 11 امیدوار ایک پرچے میں کامیاب قرار پائے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos