اسلام آباد: سندھ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کی کلیئرنس کے لیے بینک گارنٹی جمع کرانا لازمی قرار دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے پیٹرولیم ڈویژن کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا ہے کہ تمام درآمد کنندہ کمپنیاں، بشمول پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO)، اب اپنی درآمدی کنسائنمنٹس جاری کروانے سے قبل بینک گارنٹی جمع کرائیں۔
یہ فیصلہ سپریم کورٹ کے یکم ستمبر 2021 کے حکم (سی پی ایل اے نمبر 4288 آف 2021) کے تحت کیا گیا ہے، جس میں سندھ انفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کے معاملے پر ہدایت دی گئی تھی کہ درآمدی پیٹرولیم مصنوعات کی کلیئرنس کے لیے بینک گارنٹی لازمی شرط ہوگی۔
عدالتی فیصلے کے مطابق اس ہدایت پر عمل نہ کرنا قانون شکنی تصور کیا جائے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos