ایبٹ آباد: پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں 152ویں لانگ کورس، 37ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس، 71ویں اینٹی گریٹڈ کورس اور 26ویں لیڈی کیڈٹ کورس کے کیڈٹس نے تربیت مکمل کرنے کے بعد پاس آؤٹ کیا۔
اس موقع پر کیڈٹس نے شاندار مارچ پاسٹ پیش کیا جبکہ آرمی چیف نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں اعزازات تقسیم کیے۔
تقریب میں عسکری حکام، غیر ملکی مہمانوں اور کیڈٹس کے اہلِ خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos