لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی ایکٹ 2025 اُن کے دستخط کے منتظر ہے اور وہ قانون کو مکمل طور پر سمجھنے کے بعد ہی اس پر فیصلہ کریں گے۔
مری بار ایسوسی ایشن کی استقبالیہ تقریب سے خطاب میں گورنر نے بتایا کہ سیکرٹری بلدیات پیر کو انہیں ایک مفصل بریفنگ دیں گے جس کے بعد وہ بلدیاتی ایکٹ 2025 کے بارے میں حتمی رائے دیں گے۔
سردار سلیم حیدر نے کہا کہ وہ اس ملک کے مستقل رہائشی ہیں اور بیرونِ ملک جائیدادیں یا کسی قسم کی منتقلی کے ارادے نہیں رکھتے، اس لیے لوگ جذبات میں آکر ملک کے نقصان کا سبب نہ بنیں۔
گورنر نے مری میں تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے کہا کہ مقامی باشندوں کے قانونی گلے شکوے دور کرنا ضروری ہے، مگر سڑکیں بند کرنا، دکانیں جلانا اور عوام کی جان و مال کو نقصان پہنچانا برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس کے خلاف سخت قوانین بنائے جائیں گے۔
انہوں نے بین الاقوامی سطح پر ملک کی بدنامی پھیلانے کے خلاف بھی سخت سزاؤں کی وکالت کی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos