اسلام آباد: حکومت کی جانب سے استعمال شدہ کپڑوں کی درآمد پر 200 روپے فی کلوگرام ٹیکس عائد کیے جانے پر تاجر برادری نے شدید ردِعمل ظاہر کیا ہے۔
تاجروں کے مطابق اس فیصلے سے استعمال شدہ گرم ملبوسات کی فی عدد قیمت میں 500 سے 1500 روپے تک اضافہ ہو گیا ہے، جس سے سفید پوش اور غریب طبقہ شدید متاثر ہو سکتا ہے۔
تاجروں نے بتایا کہ بھاری ڈیوٹیوں کے باعث درآمدی لاگت کئی گنا بڑھ چکی ہے، جس کے نتیجے میں لنڈا بازاروں میں اشیاء کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ پہلے جو مال کنٹینرز میں کم لاگت پر آتا تھا، اب اس پر اتنی زیادہ ڈیوٹی عائد ہے کہ منافع برقرار رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔
تاجروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ استعمال شدہ ملبوسات پر عائد ٹیکسوں میں کمی کی جائے تاکہ سردیوں میں غریب طبقہ کم قیمت کپڑے خریدنے کے قابل رہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos