حج 2026:پرائیویٹ اسکیم کی بکنگ کی ڈیڈ لائن میں 5 دن کی توسیع

 اسلام آباد: حج 2026 میں پرائیویٹ اسکیم کے تحت جانے کے خواہشمند عازمین کے لیے خوشخبری ہے کہ وزارت مذہبی امور نے بکنگ کی آخری تاریخ میں 5 دن کی توسیع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق اب بھی ساڑھے 4 ہزار نشستیں پرائیویٹ حج اسکیم میں دستیاب ہیں۔قبل ازیں حج آرگنائزرز کو بکنگ کے لیے 17 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔