کیمرے کو سلام اور گھر پر چالان،سرگودھا کا انوکھا واقعہ

سرگودھا: موٹرسائیکل سوار نے سیف سٹی کیمرے کو سلام کیا، اتھارٹی نے چالان بھیج دیا

سرگودھا لاہور روڈ پر ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا، جہاں ایک طالب علم نے موٹر سائیکل چلاتے ہوئے سیف سٹی کیمرے کو ہاتھ ہلا کر سلام کیا۔

واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں نوجوان موٹر سائیکل چلاتے ہوئے خوش مزاجی سے کیمرے کو ہاتھ ہلا رہا ہے۔

تاہم سیف سٹی اتھارٹی نے "وعلیکم السلام” کے انداز میں جواب دیتے ہوئے طالب علم کو 2 ہزار روپے کا چالان بھیج دیا۔

ذرائع کے مطابق طالب علم نے دورانِ ڈرائیونگ ہیلمٹ نہیں پہنا ہوا تھا، جس پر اسے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا۔

شہریوں نے سوشل میڈیا پر اس واقعے کو مزاحیہ انداز میں لیا، جبکہ سیف سٹی حکام نے شہریوں کو یاد دلایا ہے کہ دورانِ ڈرائیونگ حفاظتی اصولوں کی پاسداری ضروری ہے۔