سلطان آف جوہر ہاکی کپ:پاکستان کو برطانیہ کے ہاتھوں شکست

ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں کھیلے جانے والے سلطان آف جوہر ہاکی کپ کے تیسری پوزیشن کے میچ میں برطانیہ نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

میچ کے آغاز میں برطانیہ نے پہلے کوارٹر میں دو گول کرکے برتری حاصل کی۔ پاکستان نے دوسرے کوارٹر میں کپتان حنان شاہد اور آخری کوارٹر میں سفیان خان کے گول کے ذریعے مقابلہ 2-2 سے برابر کر دیا۔ تاہم، کھیل کے اختتام سے چار منٹ قبل برطانوی کھلاڑی ہنری مراکھم نے فیصلہ کن گول اسکور کیا جس سے برطانیہ نے کامیابی اپنے نام کر لی۔

اس ایونٹ میں پاکستان ٹیم صرف ملائیشیا کے خلاف ایک کامیابی حاصل کر سکی اور چھ ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں چوتھی پوزیشن پر رہی۔