لاہور کی فضا شدید آلودہ،AQI 292 تک پہنچ گیا

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور فضائی آلودگی کے حوالے سے دنیا کے سب سے آلودہ شہروں میں سرفہرست آ گیا ہے۔ سموگ مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق مشرق سے آنے والی ہواؤں کی زد میں آج اوسط اے کیو آئی (AQI) 292 تک جا پہنچی ہے۔

شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ صبح کے کم درجہ حرارت کے باعث آلودہ ذرات زیادہ دیر فضا میں معلق رہیں گے، جبکہ زیادہ آلودگی والے علاقوں میں اینٹی سموگ گنز کے استعمال کی سفارش کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تاحال لاہور میں بارش کے کوئی امکانات موجود نہیں ہیں، جس سے فضائی آلودگی میں کمی متوقع نہیں۔