فائل فوٹو
فائل فوٹو

حیدر آباد،فتنتہ الہندوستان کے2دہشتگردگرفتار،1 پولیس اہلکار نکلا

حیدرآباد :انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) حیدرآباد نے قاسم آبادمیں انٹیلی جنس بیسڈکارروائی کے دوران دہشت گردی کے مقدمات میں انتہائی مطلوب فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 2 روپوش دہشت گردوں کوگرفتارکرنے کا دعوٰی کیاہے۔

ذرائع کے مطابق ایک گرفتار دہشت گردمحکمہ ایکسائز پولیس کااہلکار نکلا ہے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے ٹیررفنانسنگ فنڈکی خطیر رقم اورکالعدم تنظیم کے فتنہ الہندوستان سے وابستگی کے اہم کاغذی ثبوت و رسالے برآمد ہوئے ہیں،جبکہ دہشت گردوں کے قبضے سے کالعدم تنظیم ایس آر اے کی رسید بکس بھی ملی ہیں۔

ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے وہ اسلحہ بھی برآمدکر لیاگیا،جس سے سی ٹی ڈی حیدرآبادکی موبائل پر ماہ اپریل 2025 میں لونی کوٹ جام شوروکے مقام پر فائرنگ کی گئی تھی، جس سے سی ٹی ڈی کی گاڑی کو نقصان پہنچا تھا،جبکہ تحویل میں لیے جانےوالے اسلحے کو ایف ایس ایل چکاس کےلیے بھیج دیاگیا ہے۔

دوسری طرف ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت رحیم کھوسو اور شبیر نوحانی کے ناموں سے ہوئی ہے اور سی ٹی ڈی ذرائع کاکہنا ہے کہ شبیرنوحانی کا تعلق بدین سے ہے، جو کہ محکمہ ایکسائز پولیس کاحاضر سروس اہلکار ہے۔