پاکستانی اسکواش کھلاڑی اشعب عرفان نے اپنے کیریئر کا پہلا پی ایس اے ورلڈ ٹور ٹائٹل جیت لیا۔
وینکوور میں کھیلے گئے مینز اوپن اسکواش ٹورنامنٹ کے فائنل میں اشعب عرفان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کے سیم ٹوڈ کو شکست دی۔
31 ہزار 250 ڈالرز انعامی رقم والے اس ایونٹ کے فائنل میں اشعب نے تین ۔ صفر سے کامیابی حاصل کی۔
سیڈ نمبر 4 اشعب عرفان نے اپنے حریف کو 43 منٹ میں گیارہ ۔ نو، گیارہ ۔ ایک اور گیارہ ۔ پانچ سے شکست دے کر ٹائٹل جیتا۔
یہ کامیابی ان کے پروفیشنل اسکواش کیریئر کا اہم سنگِ میل قرار دی جا رہی ہے۔
—
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos