میڈیکل کی اعلیٰ تعلیم کے داخلوں کے لیے ہونے والے ایم ڈی کیٹ 2025 کے امتحانی مراکز کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں امتحان ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس اور این ای ڈی یونیورسٹی میں، جبکہ اسلام آباد میں پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس (PNCA) میں منعقد کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ حیدرآباد، جامشورو، شہید بینظیر آباد، میرپورخاص، لاڑکانہ، جیکب آباد اور سکھر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بھی امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر 35 امتحانی مراکز ملک بھر میں جبکہ ایک بین الاقوامی مرکز سعودی عرب کے شہر ریاض میں بنایا گیا ہے۔
ایم ڈی کیٹ کا امتحان 26 اکتوبر 2025 کو منعقد ہوگا، جس کے لیے 1 لاکھ 40 ہزار 125 امیدوار رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔ امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایڈمٹ کارڈز کے ساتھ مقررہ وقت پر امتحانی مرکز پہنچیں۔
یونیورسٹیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ سوالیہ پرچوں کا پری ہاک تجزیہ کرکے نصاب سے باہر سوالات حذف کیے جائیں اور پرچوں کی رازداری کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos