وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی سے ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور حالیہ دہشت گردانہ واقعات پر تبادلۂ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران مختلف اضلاع میں فتنہ الخوارج کے خلاف جاری کارروائیوں اور پاک-افغان سرحدی صورتِ حال پر بھی گفتگو ہوئی۔محسن نقوی نے سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو سراہا اور پولیس ٹریننگ سینٹر اور نادرا آفس ڈی آئی خان پر ہونے والے حملوں میں شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ فتنہِ الہندوستان کے دہشت گرد ملک کی یکجہتی اور امن کے دشمن ہیں اور ان کے خلاف آپریشنز جاری رہیں گے۔ وفاقی حکومت صوبے کی سیکورٹی اور انسدادِ دہشت گردی کوششوں میں بھرپور تعاون فراہم کر رہی ہے۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام امن پسند ہیں اور خطے کی ترقی و خوشحالی کے لیے امن کا قیام ضروری ہے۔ انہوں نے دشمن عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کی ضرورت پر زور دیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos