اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصل مسجد کی حرمت کے تحفظ سے متعلق درخواست پر انچارج مسجد کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے شہری کی درخواست پر نوٹس کے ذریعے متعلقہ حکام سے جواب طلب کیا۔
عدالت کی جانب سے ڈی سی اسلام آباد، چیئرمین سی ڈی اے، وزارت مذہبی امور، صدر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اور آئی جی پولیس کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے درخواست گزار کے وکیل سے سوال کیا کہ اس معاملے میں ہدایات کس کو دی جائیں۔ وکیل نے بتایا کہ انچارج فیصل مسجد سمیت دیگر متعلقہ افراد کو فریق بنایا گیا ہے اور استدعا کی کہ مسجد کی حرمت کے منافی فوٹوز اور ویڈیوز بنانے پر پابندی لگائی جائے۔
عدالت نے اس معاملے پر متعلقہ حکام سے جواب طلب کرتے ہوئے آئندہ کارروائی کی تاریخ مقرر کی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos