قمبر شہدادکوٹ: سجاول تھانے کی حدود میں دو گروپوں کے درمیان دوبارہ فائرنگ کے نتیجے میں مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6 ہو گئی۔
پولیس کے مطابق گزشتہ رات فائرنگ کے پہلے واقعے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا تھا۔ آج دونوں گروپوں کے درمیان ایک بار پھر تصادم ہوا جس میں مزید جانی نقصان ہوا۔
ترجمان پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ایس ایچ او سجاول تھانہ رحیم بخش کلہوڑو کو معطل کر کے علی حسن مغیری کو نیا ایس ایچ او تعینات کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے علاقے میں کشیدگی کے باعث اضافی نفری تعینات کر دی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos