پاکستان کا ایک اعلیٰ سطحی وفد آج افغانستان روانہ ہوگا

اسلام آباد: پاکستان کا ایک اعلیٰ سطحی وفد آج افغانستان روانہ ہوگا، جہاں افغان حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات، تجارت اور سرحدی انتظامات سے متعلق اہم بات چیت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں ون ڈاکومنٹ رجیم، تجارتی تعاون، بارڈر مینجمنٹ اور نقل و حرکت کے نظام کو مزید مؤثر بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔

ذرائع نے واضح کیا ہے کہ یہ دورہ پہلے سے طے شدہ تھا اور اس کا تعلق طورخم بارڈر کی حالیہ بندش یا کسی کشیدگی سے نہیں ہے۔

وفد افغان حکام سے ملاقاتوں کے دوران اعتماد سازی کے اقدامات اور دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے طریقہ کار پر بھی گفتگو کرے گا۔