کراچی: نارتھ ناظم آباد کے علاقے کوثر نیازی کالونی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں شدید مالی مشکلات اور قرضوں کے بوجھ تلے دبے ایک شخص نے اپنی دو بیٹیوں کی جان لے لی۔
پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت اکبر ولد عبدالستار کے نام سے ہوئی ہے، جسے گرفتار کر کے آلۂ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ ملزم طویل عرصے سے بیروزگار تھا اور مختلف کمیٹیوں کے قرض ادا نہ کر پانے کے باعث شدید ذہنی دباؤ میں تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی پانچ بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے، جاں بحق بچیوں کی عمریں 10 اور 11 سال بتائی جا رہی ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos