فائل فوٹو
فائل فوٹو

تحریک انصاف کا نومبر میں کراچی میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان

اسلام آباد: تحریک انصاف کا نومبر میں کراچی میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان ،پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے عمران خان کا قوم کے لیے ڈٹے رہنے کا پیغام دیاہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا عمران خان نے کہا اللہ تعالیٰ کی ذات پاک پر یقین رکھیں جیت سچ کی ہوگی ۔ ہم عمران خان کے بیانیہ کو لیکر نکلیں گے ۔ عمران خان نے پورے ملک میں جلسے کرنے کا کہا ہے ۔ نومبر میں کراچی میں ایک بڑا جلسہ کریں گے ۔ کراچی کے بعد حیدرآباد اور پورے ملک میں جلسے کریں گے۔

بیرسٹر سلمان اکرم راجا نے کہا 17 سالوں میں پیپلز پارٹی نے سندھ کو کھنڈر بنا دیا ہے ۔ صوبے بھر میں لاقانونیت کا راج ہے اور امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے ۔ میں خود سندھ کے کئی شہروں میں گیا ہوں، ہر جگہ ویرانی اور بدحالی نظر آتی ہے۔ پیپلزپارٹی کی کرپشن نے عوام کے وسائل کو لوٹ کر صوبے کو تباہ کر دیا ہے جہاں بھی گئے، عوام نے عمران خان کے حق میں آواز بلند کی ۔ سندھ کی عوام بھی تبدیلی چاہتی ہے وہ عمران خان جیسا لیڈر چاہتی ہے۔

سیکریٹری جنرل بیرسٹر سلمان اکرم راجا کا مزید کہناتھا عمران خان کی رہائی کے لئے پارٹی متحد اور متحرک ہے ۔ قومی اسمبلی میں محمود اچکزئی خان، سینیٹ میں راجہ ناصر عباس اپوزیشن لیڈر بنائے گئے ہیں ۔ خیبرپختونخوا میں تبدیلی لائے ہیں وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو بنا دیا گیا ہے ۔ ان تمام فیصلوں سے ایک نئی لہر آئے گی ۔ ہم آئین و قانون کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ انشاء اللہ جیت حق اور سچ کی ہوگی ۔ عمران خان کے کیسز کو تاخیری ہربے استعمال کر کے لٹکایا جا رہا ہے ۔ انشاء اللہ عمران خان پر درج جھوٹے کیسز جلد ختم ہوں گے۔