کراچی کے علاقے نیٹیو جیٹی پل پر پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان ہلاک ہوگئے، جبکہ ایک راہ گیر زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار ملزمان نے ڈبل کیبن گاڑی کو روکنے کی کوشش کی، تاہم گاڑی کے ڈرائیور نے مزاحمت کرتے ہوئے انہیں ٹکر مار دی۔ اسی دوران گشت پر موجود پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا، جس کے نتیجے میں دونوں ملزمان موقع پر ہی مارے گئے۔
پولیس نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے اسلحہ، موٹرسائیکل اور موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں، جبکہ لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos