لاہور: حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے گوشت کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزارتِ پیداوار کے ذرائع کے مطابق مٹن، بیف، انڈے اور چکن کی ایکسپورٹ پر کچھ عرصے کے لیے پابندی عائد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق حالیہ سیلاب سے زراعت اور لائیو اسٹاک کو شدید نقصان پہنچا، جس کے باعث گوشت کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ بڑھتی قیمتوں نے چکن کے نرخوں کو بھی متاثر کیا ہے۔
لاہور سمیت ملک کے کسی بڑے شہر میں سرکاری نرخوں پر گوشت دستیاب نہیں، مٹن 2500 سے 3000 روپے فی کلو جبکہ بیف 1200 سے 1500 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بیف کی سرکاری قیمت 800 روپے اور مٹن کی 1600 روپے فی کلو مقرر ہے، جب کہ ایکسپورٹ پر عارضی پابندی سے ان اشیاء کی قیمتوں میں واضح کمی متوقع ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos