راولپنڈی: گوال منڈی کے علاقے میں شہری پر انسانیت سوز تشدد کرنے والے مرکزی ملزم کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز 10 افراد نے شہری پر برہنہ کرکے زنجیروں سے باندھ کر ڈنڈوں، پائپوں اور لاتوں سے شدید تشدد کیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر سٹی پولیس نے رات بھر کریک ڈاؤن کیا اور مرکزی ملزم سمیت 6 افراد کو تحویل میں لے لیا۔
ڈپٹی پولیس افسر نے بتایا کہ متاثرہ شہری نے پہلے شکایت درج نہیں کرائی تھی، لیکن ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد میں ملوث کوئی بھی شخص قانون کی گرفت سے نہیں بچے گا۔
واقعے کے پیچھے تنازعہ اسکریپ کے گودام کی شکایت بتائی گئی ہے، جس کے بعد ملزمان نے شہری پر سرعام حملہ کیا۔ ویڈیو میں شہری کی منتیں نظر آئیں، مگر ملزمان نے کوئی رحم نہیں کیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos