اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی رابطوں کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور یہ خطے میں اجتماعی ترقی کے لیے ناگزیر ہیں۔
اسلام آباد میں ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ معاشی ترقی میں ٹرانسپورٹ کا شعبہ کلیدی حیثیت رکھتا ہے اور حکومت ریل اور روڈ نیٹ ورکس کو ترجیحی بنیادوں پر فروغ دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان جنوبی اور وسطی ایشیا کے درمیان رابطے کا اہم ذریعہ ہے، سی پیک کے تحت روڈ منصوبے اور پاکستان-ازبکستان ریلوے نیٹ ورک منصوبہ علاقائی رابطوں کے لیے اہم ہیں۔ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان تجارت کو فروغ دینے، توانائی کے منصوبوں میں کفالت اور بندرگاہوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے پرعزم ہے، ای پورٹ کے منصوبے پر بھی کام جاری ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos