ایئر بلیو کی اسلام آباد سے پروازیں تاخیر کا شکار، عملہ لاعلم

اسلام آباد سے کراچی اور امارات کیلئے ایئر بلیو کی پروازیں جمعرات کو تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

کراچی کی ایک پرواز پانچ گھنٹے لیٹ ہوگئی۔ ایئرپورٹ پر ایئر بلیو کا عملہ تاخیر سے لاعلم نکلا۔

کراچی جانیوالی پرواز پی اے 207 نے شام 5 بجے اڑان بھرنی تھی۔ ایک مسافر کے بقول مسافروں کو پہلے بتایا گیا کہ پرواز 7 بجے روانہ ہوگی، پھر 8 بجے کا وقت دیا گیا۔ اسی دوران ایئرپورٹ پر بیٹھے مسافروں کو انٹرنیٹ سے معلوم ہوا کہ پرواز 10 بجے کیلیے ری شیڈول ہوچکی ہے۔ تاہم ایئرپورٹ پر ایئر بلیو کا عملہ اس پیشرفت سے لاعلم تھا۔

اسلام آباد ایئرپورٹ سے ہی دبئی کی پرواز پی اے 210 منسوخ ہوگئی ۔ جبکہ ابو ظہبی کیلئے پی اے 230 تاخیر کا شکار ہوئی۔ کراچی کی ایک اور پرواز پی اے 201 بھی تاخیر کا شکار ہوئی۔