راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساھر شنشاد مرزا نے مالدیپ کے سرکارے دورے کے دوران مالدیپ کےصدر ڈاکٹر محمد معیزو، وزیر دفاع محمد غسان مامون اور چیف آف ڈیفنس فورس میجر جنرل ابراہیم ہلمی سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے عالمی اور علاقائی سلامتی کے ماحول اور باہمی دلچسپی کے امور بشمول دوطرفہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعلقات کو مزید بڑھانے کے طریقوں پر بھی غور اور شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مالدیپ کی سول ملٹری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔
قبل ازیں MNDF ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر، چاق و چوبند دستے نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساھر شنشاد مرزا کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos