وفاقی محتسب اعجا زاحمد قر یشی کا علا قا ئی دفترپشاور کا دورہ

پشا ور( )وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے سر کا ری افسروں پر زور دیا ہے کہ وہ عوام کی خد مت کو شعار بنا ئیں، لوگوں کے مسائل حل کر نا سر کا ری ملازمین کا فر ض بھی ہے اور عبا دت بھی، سر کا ری افسران وفاقی محتسب کے فیصلوں پر عملد رآ مد کو یقینی بنائیں تاکہ شکا یت کنند گان کو جلد ریلیف مل سکے۔ وفاقی محتسب نے ان خیا لا ت کا اظہار گز شتہ روز پشا ور میں اپنے ادارے کے علا قا ئی دفتر کے دورہ کے دوران وفاقی اداروں کے مقا می سربرا ہان کے سا تھ ایک اجلا س کے دوران کیا۔ وفاقی محتسب نے دورہ پشا ور کے دوران خوا تین کی ہرا سیت کے خلاف صو با ئی محتسب محتر مہ رباب مہد ی سے ملا قا ت بھی کی۔انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب سیکر ٹر یٹ غر یبوں کی عدا لت ہے اور اس ادارے کا مقصد نا دار اور پسما ندہ طبقے کی داد رسی کر نا ہے،600 سے زا ئد وفاقی سر کا ری اداروں کی بد انتظا می کے خلاف شکا یات کے ازالے کے لئے ہم پر عز م ہیں۔ سرکاری افسران کو عوام الناس کی شکایات کے ازالے کے لئے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لا نا چاہئیں۔وفاقی محتسب نے بتا یا کہ گز شتہ بر س دو لا کھ 26 ہزار372 شکا یات آئیں اور دو لا کھ 23 ہزار198 شکا یات کے فیصلے کئے گئے۔93 فیصد فیصلوں پر عملد رآ مد بھی ہو گیا۔ سال رواں کے دوران اب تک دو لاکھ آ ٹھ ہزار سے زا ئد شکا یات کا فیصلہ کر چکے ہیں، تو قع ہے کہ اس سال شکایات کی تعداد اڑ ھا ئی لا کھ سے بڑھ جا ئے گی۔انہوں نے کہا کہ سال 2024ء میں بیرون ملک پا کستا نیوں کی 151,897، بچوں کی 396 اور آ ئی آ ر ڈی کے تحت6869شکا یات کو بھی نمٹا یا گیا،اگر ان شکا یات کو بھی شامل کیا جا ئے تو سال 2024ء میں شکا یات کی کل تعداد تین لا کھ 82 ہزار 533 بنتی ہے جب کہ سال رواں کے دوران بیرون ملک پا کستا نیوں اور بچوں کی شکا یات کو ملا کر اب تک مجمو عی تعداد تین لا کھ سے زیا دہ ہو چکی ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ پا کستان کے وفاقی محتسب کو دنیا بھر کے محتسبین میں خصو صی پذ یر ائی حاصل ہو رہی ہے۔حال ہی میں مجھے چین کے شہر نا نجنگ میں ایشین امبڈ سمین ایسو سی ایشن (اے او اے) کے صدر کی حیثیت سے اس کے بو رڈ آ ف ڈا ئر یکٹرز کے 26 ویں سا لا نہ اجلا س اور اس کی جنر ل اسمبلی کے 18 ویں اجلا س کی صدارت کا اعزاز حا صل ہوا، ان اجلاسوں کے دوران وہا ں انتہا ئی مفید اور نتیجہ خیز سیشن ہوئے، جن میں AOA کے اہداف اور مقاصد کے ساتھ ساتھ مستقبل کے چیلنجوں کے حوالے سے اب تک کی پیشرفت پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی محتسب نے بتا یا کہ وفاقی محتسب کایہ ادارہ1983 ء میں اپنے قیام سے لے کر اب تک 25 لا کھ سے زیا دہ خا ندا نوں کو مفت ریلیف دے چکا ہے اور اس کی خد مات سے مستفید ہو نے والے افراد کی تعداد کرو ڑوں تک جا پہنچی ہے کیو نکہ ایک خا ندان سے متعدد افراد منسلک ہو تے ہیں۔