فلسطینی تنظیم حماس نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کو جنگ بندی معاہدے پر مکمل عملدرآمد کا پابند بنائے۔
حماس کے ترجمان حازم قاسم کے مطابق اسرائیل مسلسل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، اور جنگ بندی کے بعد سے اب تک 90 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ اسرائیلی اقدامات میں رفح بارڈر کی بندش اور امدادی سامان کی ترسیل میں رکاوٹیں شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق حماس نے غزہ امن معاہدے کے نفاذ اور اس کی کامیابی کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مصر، قطر اور ترکیہ نے اس حوالے سے واضح ضمانتیں فراہم کی ہیں، جبکہ امریکا نے بھی ان کی براہِ راست تصدیق کی ہے۔
حازم قاسم نے امریکا کے اس مؤقف کو سراہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہیں کیا جانا چاہیے۔
ترجمان کے مطابق حماس نے جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے زندہ یرغمالیوں اور متعدد لاشیں اسرائیل کے حوالے کی ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos